

Loading content...
جیسا کہ میں پہلے عرض کرچکاہوں کہ جہادِ اصغر ]قتال[ ظاہری دشمن سے تلوار یا رائج الوقت اسلحہ سے کیا جاتا ہے اس سے دشمن کو قتل کرنا ہوتا ہے یا شکست دینا ہوتا ہے مگر وہ جنگ محدود وقت کیلئے ہوتی ہے اور جہادِ اکبر]جہاد بالنفس[ تاحیات ہوتا ہے لیکن جہاد کبیر اس ظاہری زندگی تک محدود نہیں ہوتا بلکہ ظاہری زندگی کے اختتام کے بعد بھی روحانی جہاد جاری رہتا ہے جیسا کہ اولیائے کرام رضوان اللہ علیہمبعد از وفات بھی کفار کو شکست دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور رضائے اِلٰہی کے قیام کیلئے مصروفِ عمل نظر آتے ہیں … ہم ایک عمومی وضاحت کرچکے ہیں کہ روحانیاتی جنگ روزِ اول سے تاحال جاری ہے لیکن اب ہم اس طرف آتے ہیں کہ اس دور میں وہ جنگ کیا صورت اختیار کرچکی ہے؟… کیونکہ اگر ہم اس دور کے بارے میں معلومات نہیں رکھتے ہوں گے تو پھر ہم اس جہاد اور طرز جہاد کو نہیں سمجھ سکیں گے اور نہ ہی شہنشاہ زمانہعجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت میں کوئی کام کر سکیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار