

Loading content...
دوستو!… یہ بھی ایک قانون اِلٰہی ہے کہ جب کوئی قوم بحیثیت قوم کے کلی طور پر طویل عرصہ کیلئے شرکی قوت کے تصرف میں آجائے تو اس کے بعد اس قوم کا خاتمہ ہی ضروری ہوجاتا ہے اور اس خاتمہ کا نام عذاب اِلٰہی ہوتا ہے اور اس کے بعد ایک انسانیت کا جنم ضروری ہوجاتا ہے اس لئے کچھ لوگوں کو عذاب سے نجات دینا ضروری ہوتا ہے لیکن اس جنگ میں مہرے مارے جاتے ہیں اصل کھیلنے والے ہاتھ تو موجود ہی رہتے ہیں جیسا کہ شطرنج میں بادشاہ اور پیادے، گھوڑے اور ہاتھی مارے جاتے ہیں لیکن کھیلنے والے تو موجود ہی رہتے ہیں اور جب بازی کلی طور پر ہار جیت کی شکل میں سامنے آتی ہے تو وہاں حق کی قوت]خیر کی قوت[ ایمریجنسی (Emergency) لگا کر اس ساری بساط کو الٹ دیتی ہے اور ایک نئی بازی کا آغاز ہوجاتا ہے … یہی کھیل جناب آدم علیہ السلام سے لے کر جناب سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم تک جاری رہا اور بازیاں پلٹتی رہیں بساطیں بدلتی اور الٹتی رہیں اور یہ جنگ جاری رہی مگر اس کا اصل میدانِ جنگ انسانوں کے ذہن ہی رہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار