

Loading content...
دوستو!…آپ جناب ہابیل علیہ السلام کے قتل کا واقعہ دیکھیں اس میں وجہ جو بھی تھی لیکن قابیل کے ذہن میں بھائی کے قتل کا منصوبہ بنا،سامنے بھائی کے خون کا رشتہ آڑے آیا تو شر کی قوت نے پہلے اسے قتل کیا، اس کے بعد بھائی کا تقدس اور احترام سامنے آیا شرکی قوت نے اسے بھی قتل کر دیا، اس کے بعد ماں باپ کی ضعیفی سامنے آئی تو شر کی قوت نے ذہن میں اسے بھی قتل کردیا، اس کے بعد اللہ د کی نافرمانی کا خیال آیا تو شر کی قوت نے اسے بھی قتل کردیا، اس کے بعد آخرت کا خوف سامنے آیا شر کی قوت نے اسے بھی قتل کردیا، اس کے بعد جاکر جسمانی طور پر جناب ہابیل کا قتل واقع ہوا…یہ اس وقت واقع ہوا جب ذہن میں ایک عظیم قتل و غارت ہو چکی تھی، اس کے بعد قابیل کا ذہن کلی طور شرکی قوت کے کنٹرول میں آگیا اور اس کی حیثیت ایک ایسے روبوٹ (Robot) کی طرح ہوگئی جس کا کنٹرول دوسرے کے ہاتھ میں ہو، جب ذہن شر کی قوت کے تصرف میں آجائے تو اس کے بعد اس کی مرضی وہ جو بھی کروائے …لیکن اس نے وہاں قتل کروادیا… اس کے بعد اس تصرف کا مظاہرہ اس وقت ہوتا ہے جب شر کی قوت جناب نوح علیہ السلام کی امت کے ذہن کو اپنے تصرف میں لیتی ہے اور پوری قوم کوسینکڑوں سال تک اپنے تصرف میں پتلی کا ناچ نچاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار