

Loading content...
دوستو!… جب کوئی انسان کسی بدکاری کا ذہن میں پروگرام بناتا ہے تو اس وقت اس کے ذہن میں جنگ جاری ہوجاتی ہے، شر کی قوت حق کی قوت کے تصرف کو مٹانے کی کوشش کرتی ہے، ایک زبردست قتل و غارت ذہن میں ہوتی ہے، سب سے پہلے حکم اِلٰہی شمشیر بکف سامنے آتا ہے، منفی طاقت اس کے مقابلے میں لذتِ نفس کی تلوار لے کر سامنے آتی ہے اور حکم اِلٰہی کا ذہن میں قتل ہوتا ہے، اس کے بعد اخلاقی فوج برائی کی راہ میں جم جاتی ہے لیکن شر کی قوت ہوس کی فوج لڑا کر انہیں قتل کرتی ہے، اس کے بعد سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور معصومین علیہم الصلوات والسلام کے فرامین سامنے آتے ہیں، شر کی قوت ہوائے نفس کے ذریعے انہیں شہید کرواتی ہے، اس کے بعد آخرت کا خوف اور جہنم کا ڈر اپنی جملہ ہیبت ناکیوںسمیت بدکاری کے سامنے آکھڑ اہوتا ہے، اس وقت شر کی قوت اللہ د کی رحمت اور کرم کا جال اس پر ڈال کر اسے بھی مٹا دیتی ہے، اس کے بعد ضمیر اپنی ملامت کا نیزہ لے کر میدان میں آتا ہے مگر شر کی قوت کسی بڑی شخصیت کے عیبوں کی تصویروں کی ڈھال بنالیتی ہے، اس قتل و غارت کے معاشرتی و عمرانی و ملکی واخلاقی قوانین آڑے آتے ہیں، باطنی حاسے دیوار بنتے ہیں … جب خیر کی طرف سے کوئی مدافعت نہیں رہتی اور ذہن پر شر کی طاقت پوری طرح قابض ہوجاتی ہے تو اس کے بعد اس بدکاری کا ظاہراً عملی ارتکاب ہوتا ہے جو ذہن میں بہت پہلے ہوچکی ہوتی ہے … اس عمل کی جدید دور کی مثالوں میں سے ہم کمپیوٹر کے پراسس (Process) کی مثال دے سکتے ہیں جیسا کہ ہمکی بورڈکا ایک بٹن دباتے ہیں تو وہ کمپیوٹر کے اندر ہی اندر بہت لمبے پراسس (Process) سے گزرتا ہے اور ایک طویل سفر کرکے سکرین پر A لکھا ہوا ظاہر ہوتا ہے اسی طرح شر کا عمل بھی ذہن کے اندر ایک لمبے پراسس (Process) کے بعد ڈسپلے (Display) ہوتا ہے اور یہ اندر ہی اندر سارے پراسس (Process) کے آخر میں ڈسپلے (Display) ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار