

Loading content...
دوستو!… اب ہم اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہیں اور یہاں میں عرض کروں گا کہ باطنی و پوشیدہ دشمن وہ ہوتا ہے جو نظرنہیں آتا اور جو ظاہری دشمن ہوتے ہیں وہ اس کی شطرنج کے مہرے ہوتے ہیں وہ اصل دشمن ہوتے ہی نہیں ہیں بلکہ اصل جنگ اس ظاہری میدانِ جنگ سے باہر لڑی جاتی ہے اس لئے اس ظاہری جنگ کا فیصلہ حتمی یا حقیقی نہیں ہوتا جیسا کہ کربلا میں لڑی جانے والی جنگ آپ نے دیکھی ہے اس میں ظاہری طور پر آپ دیکھیں گے تو یہ جنگ حق کی ایک عظیم شکست نظر آتی ہے لیکن مقصدیت کے لحاظ سے اسے دیکھیں گے تو پتہ چلے گا کہ اس میں کامیابی صرف حق کو حاصل ہوئی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار