

Loading content...
صاحبانِ تاریخ نے لکھا ہے کہ جب لشکر توابین تیار ہورہا تھا تو ایک شخص کو جناب مختار ثقفی نے بلابھیجا… جب وہ لشکر کی نصرت کیلئے تیار ہوکر نکل رہا تھا تو اس کی بیوی اپنے دو چھوٹے چھوٹے بچوں کو اٹھائے ہوئے اس کے سامنے آئی اور کہا کہ تم اس گھر کے واحد کفیل ہو اگر تم شہید ہوگئے تو ان بچوں کو کون پالے گا؟… اس نے ان بچوں کو اٹھا کر دور پھینک دیا اور کہاجب میں کربلا میں نصرت امام علیہ الصلوات والسلام کیلئے جانے لگا تھا تو اس وقت بھی تو نے یہی ڈرامہ کیاتھا اور مجھے سعادتِ اعظمیٰ سے محروم کردیا تھا اور اب پھر وہی ڈرامہ کر رہی ہو مگر اب میں ان بچوں کیلئے جہنم کو گلے نہیں لگا سکتا…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار