

Loading content...
اسی طرح غیرمادی چیزیں بھی انسان کو نصرت سے محروم کر دیتی ہیں جیسا کہ بزدلی، خوف، احساس اذیت، درد، جدائی کا احساس، حب دنیا، حب جاہ، حب زر، حب نسائ، حب شہرت، حب ریاست وغیرھایہ سب چیزیں بھی انسان کی دوست ہوتی ہیں اور جب آخرت کی راہ میں رکاوٹ بن جائیں تو سمجھیں یہی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہیں… کربلا معلی کے واقعات کا تجزیہ کریں تو پتہ چلے گا کہ دشمن برنگ دشمن کی وجہ سے اتنے لوگ نصرت سے محروم نہیں ہوئے ہوں گے جتنے لوگ اس دوست نما دشمنوں کی وجہ سے محروم رہے ہیں… آپ کوفیوں کے حالات و واقعات پڑھ لیں تو یہی بات ثابت ہوگی لیکن دوسری طرف ہمیں کربلا معلی نے جہاد و نصرت کے نادر مظاہرے بھی دکھائے ہیں اور ہمیں اپنے زمانے کے امام عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کے بارے میں راہِ حیات یا ٹریک آف لائف (Track of Life) دیا ہے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار