

Loading content...
مادی دشمن تو وہی سامنے تلوار بندوق لے کر آنے والے دشمن ہوتے ہیں اور غیر مادی دشمن وہ توہمات ہوتے ہیں جو انسان کو آنے والے خطرات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہوتے ہیں مستقبل کی بھیانک تصویریں دکھادکھاکر ڈرانے والے دشمن یعنی کبھی جائداد مال و دولت کا نقصان نصرت کے آڑے آجاتا ہے کبھی اولاد اور جان کا خوف اور دیگر نقصانات اور خطرات دشمن سے بھی زیادہ دہشت ناک بن کر انسان کی دشمنی کرتے ہیں … اسی طرح دشمن برنگ دوست وہ رشتے اور تعلقات ہوتے ہیں جو نصرت میں مانع ہوجاتے ہیں کبھی معصوم بچی کا مستقبل، کبھی بیوی کی بیوگی، کبھی بچوں کی یتیمی، کبھی رشتہ داروں کی بیچارگی، کبھی جھوٹی عزت و شہرت کرسی اور اقتدار کا خوف یہ سب بظاہر انسان کے دوست ہوتے ہیں مگر یہ دوست نما دشمن ہوتے ہیں کیونکہ یہ نصرت کے راستے کی وہ دیواریں ہیں جو اکثر حائل ہو کر انسان کو ابدی سعادت سے محروم کر دیتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار