

Loading content...
اس کی مثال کوفہ میں جناب امیر مسلم علیہ الصلوات والسلام کی ہے کہ اہل کوفہ سے ان کے ذریعے نصرت طلب کی گئی اور پھر ان کے ناصرین کی نصرت بھی بالواسطہ شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام کی نصرت ہی تھی …اسی طرح شہزادگان امیر مسلم علیہم الصلوات والسلام کی نصرت میں حارث بن عروہ تمیمی ملعون کی بیوی یا اس کی ساس اور اس کے بیٹے اور غلام فلیح علیہم السلام نے جو جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے وہ سب جہاد فی سبیل اللہ کے ضمن میں آتا ہے اور وہ جہادبھی شہنشاہ معظم کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام ہی کی نصرت شمار ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار