

Loading content...
دوستو!… ہم کربلا معلی میں دیکھتے ہیں کہ وہاں تزکیات نفس یا مجاہدات وغیرہ کی کوئی حیثیت ہی نہیں تھی بلکہ جہاد بالسیف ہی سب سے اعلیٰ و افضل فریضہ تھا اور تزکیات و ریاضاتِ نفس سے جو کچھ حاصل کیا جا سکتاہے وہ عزمِ جہاد ہی سے حاصل ہوجاتا ہے یعنی جونہی جہاد کا عزم کامل ہوتا ہے مجاہد ولیِ کامل ہوجاتا ہے جیسا کہ آپ کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام کے انصارعلیہم السلام کے بارے میں جانتے ہیں کہ شب عاشور جب سب کو جانے کا حکم فرمایا گیا تو جانے والوں کے جانے کے بعد جو خوش نصیب باقی بچ گئے تھے انہوں نے مستحکم عزم کیا کہ ہم شہید ہوجائیں گے مگر نصرت سے دست کش نہیں ہوں گے تو ان کے عزم کی تکمیل ہوتے ہی کریم کربلاعلیہ الصلوات والسلام نے انہیں اس طرح سلام فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار