

Loading content...
عبادات ہوںیا روحانی مجاہداتِ نفس ان سب میں معصوم علیہ الصلوات والسلام کی سر پرستی ضروری ہے اس بات کو امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام نے اس انداز میں واضح فرمایا تھا کہ ابلیس جن لوگوں کے گناہ سے مایوس ہوجاتا ہے کہ یہ کسی بھی طرح گناہ کی طرف مائل نہیں ہوں گے تو وہ انہیں بے معرفت نمازوں ]عبادات[میں لگا دیتا ہے یعنی عبادات کیلئے بھی معصوم علیہ الصلوات والسلام کی سرپرستی واجب ہے ورنہ وہ نمازیں خوارج کی عبادات کی طرح باطل قرار پاتی ہیں… اس تصویر کا دوسرا رخ بھی ہے کہ ابلیس جن لوگوں کے عقیدہ سے مایوس ہوجاتا ہے ان کے اعمال میں تقصیر پیدا کرتا ہے اس لئے ہمیں عمل اور عقیدہ دونوں کو حکم معصوم علیہ الصلوات والسلام کے ماتحت رکھنا واجب ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار