

Loading content...
دوستو!… یہ بھی یاد رہے کہ حرام سے پیدا کیا ہوا بچہ حرام زادہ ہوتا ہے اور حکم کے ماتحت پیدا کیا ہوا بچہ حلال زادہ ہوتا ہے اسی طرح حکم کے ماتحت ریاضات و تزکیات سے جو قوتیں حاصل ہوتی ہیں وہ حلال و جائز کہلاتی ہیں اور جو حکم کے ماتحت نہیں ہوتیں وہ حرام کہلاتی ہیں جیسا کہ فرمایا گیا ہے کہ٭ الکاہن کالکافر…یعنی کاہن جادو گر اور ہر منفی روحانیات کا حامل کافر ہے اور ان کے کرامات کو استدراج کہاجاتا ہے اور استدراج مذموم ہے جبکہ حکم کے ماتحت صادر ہونے والے خوارق العادات کو معجزات و کرامات کہاجاتا ہے اور یہ مستحسن ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار