

Loading content...
دوستو!… یہاں یہ بات یاد رکھنا ضروری ہے کہ جہاد کی جتنی قسمیں بھی ہیں ان میں معصوم علیہ الصلوات والسلام کی سرپرستی اور حکم ضروری ہے جو ان کے حکم سے نہ کیا جائے وہ جہاد باطل ہے چاہے وہ دشمن داخلی سے کیا جائے یا خارجی سے،دشمن باطنی سے کیا جائے یا ظاہری سے، جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ ہندو دھرم یا بدھ مت یا دیگر مذاہب عالم ہیں ان سب میں تزکیاتِ نفس و ریاضاتِ نفس اور نفس کشی کے اعمال موجود ہیں اور وہ ہم سے زیادہ محنت کرتے ہیں لیکن ان کی حیثیت غیر آئینی و غیر قانونی ہوتی ہے اس کی واحد وجہ یہ ہے کہ وہ کسی معصوم علیہ الصلوات والسلام کے حکم یا ان کے کسی نائب و نمائندے کی سرپرستی میں نہیں ہوتا اس لئے اسے قانونی حیثیت حاصل نہیں ہوتی بلکہ وہ حرام کہلاتا ہے اور یہ بات یاد رہے کہ حلال و حرام میں فرق صرف حکم کا ہوتا ہے جو حکم کے ماتحت ہو وہ حلال ہوتا ہے اور جو حکم کے ماتحت نہ ہو وہ حرام ہوتا ہے…
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار