

Loading content...
یعنی سب سے پہلے نفس کو نجاساتِ کفریہ و نفاقیہ سے پاک کرنا پڑتا ہے جس سے انسان ایک نارمل انسان بن جاتا ہے اس کے بعد روحانی ترقی کا مرحلہ آتا ہے تواس میں خصوصی ریاضاتِ نفس کرنا ضروری ہوتے ہیں …یہاں یہ بھی عرض کردوں کہ جن نجاسات سے نفس کو پاک کیاجاتا ہے انہیں روحانیاتی زبان میں مہلکات کہاجاتا ہے اور جو ریاضاتِ نفس ہوتے ہیں انہیں منجیات کہاجاتا ہے …آگے منجیات کی شاخیں ہوتی ہیں اور اس سے آگے روحانیات کا میدان ہے اس لئے ہم اسے ترک کرتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار