

Loading content...
() دونوں جہادوں میں ایک فرق یہ بھی ہے کہ خارجی دشمن سے لڑنا آسان ہوتا ہے اپنی ذات کے اندر پوشیدہ کافر سے لڑنا انتہائی مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ تو اس جسم کے اندر ایک ان دیکھا خدا بن کر بیٹھا ہوا ہوتا ہے اور یہ خواہش نفس اتنا بڑا معبود ہے کہ جو سارے شیطانی معبودوں سے زیادہ طاقتور ہوتا ہے اسی لئے اللہ د نے بھی فرمایا ہے کہ٭ ا ٔفرایت من التخذ الہہ ھوٰہ … کیا آپ نے انہیں نہیں دیکھا جنہوں نے خواہش نفس کو معبود بنا رکھا ہے …ظاہری طور پر لاالہ الا اللہ کہنا بڑا آسان ہے مگر عملی زندگی میں اس معبودِ باطل کی نفی کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے سومنات کے بت اور لات وہبل کو توڑنا آسان ہوتا ہے مگر اس داخلی بت کا گرانا انتہائی مشکل ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار