

Loading content...
کفر کو ہم اس طرح ڈیفائن (Define) کرسکتے ہیں کہ ہر وہ چیز جو شر کی قوت کی حامی و معاون ہو یا رضائے اِلٰہی کے نفاذ میں رکاوٹ ہووہ کفر ہے… یہ تعریف اگر چہ عمومی شرعی تعریف کفر کے خلاف نظر آتی ہے مگر دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے کیونکہ عمومی طور پر اللہ د کی ذات کے انکار اور غیر اللہ کے اقرار کو کفر مانا جاتا ہے اس طرح اوپر دی گئی تعریف اسی کے منطقی انجام سے اخذ کی گئی ہے اور یہ دونوں ایک چیز ہیں یعنی اللہ د کا انکار عملی طور پر تو اس کی رضا و احکام کی نافرمانی کے ذریعے ہی ہوتا ہے…اب اگر کوئی زبانی اقرار کرتا ہے مگر عملی طور پر اللہ د کے مقاصد و احکام کے خلاف کرتا ہے یا اس کی خلاف ورزی پر اکساتا ہے تو یہ بھی کفر ہی ہوتا ہے …
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار