

Loading content...
اعمالِ باطن جو ہیں وہ اندر کے شیطان کے خلاف جنگ ہی کانام ہے ہوائے نفس پورے جسم پر اپنا تصرف چاہتی ہے اور شیطان اس کا معاون ہوتا ہے اور اس طرح وہ اطاعت اِلٰہی سے نکال اطاعت ا بلیس کی طرف لے جاتی ہے اور انسان کو لذاتِ نفسی کے حصول کا درس دیتی ہے اعتقادات فاسد ہوں تو بدعقیدگی پیدا ہوتی ہے اور باطنی اعمال فاسد ہوں تو بدکرداری پیدا ہوتی ہے کیونکہ اندر کا میدانِ جنگ زیادہ خطرناک ہوتا ہے کیونکہ یہ باطنی جنگ ہمہ وقتی ہوتی ہے اس لئے اسی کو جہادِ اکبر کا نام دیا گیا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار