

Loading content...
کیونکہ حرام خوری کی وجہ سے جسم میں حق سرایت پذیر نہیں ہوسکتا جیسا کہ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے روزِعاشور کے خطبہ میں کفارِ شام و کوفہ سے فرمایا تھا کہ تم پر ہمارے مواعظ و احقاق حق کا کوئی اثر نہیں ہورہا تو اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے شکموں میں حرام بھرا ہوا ہے …یعنی جب شکموں میں حرام بھرا ہوا ہوتو معصوم کا کلام بھی اثر انداز نہیں ہوتا یا اسے قبول کرنے کی صلاحیت مرجاتی ہے،اسی لئے سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ ایک واضح حلال ہوتا ہے اور ایک واضح حرام ہوتا ہے اور ان کے مابین شبہات ہوتے ہیں یعنی کسی حلال کے بارے میںشبہ پیدا ہوجائے کہ یہ حرام ہے یا کسی حرام کے بارے میں شبہ پیدا ہوجائے کہ یہ حلال ہے تو اس کے بارے میں فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار