

Loading content...
کیونکہ مومن کا دوسرا بڑا سرمایہ عملی زندگی سے تعلق رکھتا ہے اس لئے شیطانی قوتوں کا دوسرا حملہ اس پر ہوتا ہے اور یہاں معمولاتِ زندگی میں انسان پر ہوائے نفس کو مسلط کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور پھر ہوائے نفس کی پیدا کردہ بے اعتدالیاں انسان کو روحانی طور پر ہلاک کر دیتی ہیں اور اسی سے بدکرداریاں پیدا ہوتی ہیں لذاتِ نفس جنم لیتے ہیں اور انسان کو ان کیلتپڑنا شروع ہوجاتی ہے اور اس طرح انسان مالک کی فرمانبرداری کی بجائے خواہشاتِ نفس کی فرمانبرداری شروع کردیتا ہے مالک پاک علیہ الصلوات والسلام کی غلامی کی بجائے خواہشاتِ نفس کا غلام بن جاتا ہے اور انسان کے جسم پر مالک پاک علیہ الصلوات والسلام کی حکومت کی بجائے شیطان کی حکومت قائم ہوجاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار