

Loading content...
دوستو!…یہ جو باطنی جنگ ہوتی ہے اس میں سب سے پہلا اور خطرناک حملہ جو ہوتا ہے وہ اعتقادات پر ہوتا ہے یعنی شیطانی قوتیں ٭یوسوس فی صدور الناس سے اپنا عمل شروع کرتی ہیں یعنی سب سے پہلے عقائد حقہ میں وائرس کاشت کرتی ہیں جس سے دلوں میں شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں، وسوسے پیدا ہوتے ہیں، حق کے کچھ پہلو مشکوک ہونے لگتے ہیں اور اس طرح یہ شکوک کے بیج پھوٹ کربڑھنا شروع ہوجاتے ہیں اور پھر ]اللہ نہ کرے[ایک وقت ایسا آتا ہے کہ یہ بد عقیدگی کا ایک تناور درخت بن جاتے ہیں اور یہ کام باطنی شیطان اور اس کے ساتھی نفس امارہ کا ہوتا ہے اور یہ بھی باطنی جنگ کے بعد ہوتا ہے اس میں بھی شرکی قوت اپنے تصرفات کے ذریعے کام کرتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار