

Loading content...
دوستو!… ورع و اجتہاد کے قیام میں رضائے اِلٰہی کا قیام ہے اور رضائے اِلٰہی کا قیام خاندان پاک علیہم الصلوات والسلام کا مقصد ہے اس طرح جو شخص اپنی ذات پر رضائے اِلٰہی کو قائم کرتا ہے وہ ایک طرح اپنے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی رضا ئے اِلٰہی کے قیام میں نصرت کرتا ہے گویا وہ اپنا ووٹ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی طرف کاسٹ کردیتا ہے تو یہ نصرت ہوجاتی ہے اور یہ بھی جہادِ اکبر ہے اور یہ بھی عرض کردوں کہ ان محرمات میں سے کچھ محرماتِ اکبر ہوتے ہیں اور کچھ محرماتِ اصغرہوتے ہیں اور جو محرماتِ اکبر ہوتے ہیں انہیں مہلکات بھی کہاجاتا ہے اور اس کا تعلق منکرات سے ہوتا ہے یعنی نہی عن المنکر اسی کے بارے میں کی جاتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار