

Loading content...
اس کا جواب یہ ہے کہ پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام جامۂ بشری میں اس مخلوق میں ظاہراً تشریف لائے تو اس کی وجہ یہ تھی کہ انسانیت میں نیکی اور عبدیت کا قیام ہو رضائے اِلٰہی کا قیام ہوجبکہ شر کی قوتیں یہ چاہتی ہیں کہ اس دنیا پر اللہ د کی نافرمانی ہی نافرمانی ہو یعنی دشمن چاہتا ہے برائی ہی برائی ہوشہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف چاہتے ہیں نیکی ہی نیکی ہو اطاعت و عبدیت قائم ہوجائے… اس لئے اس محاذ یا سیکٹر(Sector) پر دشمن کو شکست اسی صورت میں دی جا سکتی ہے کہ ورع واجتہاد کو قائم کیا جائے اس سے جہاں نافرمانیوں سے بچا جا سکے گا وہاں ادائے واجبات میں اطاعت امر کا بھی قیام ہوجائے گا یعنی مالک زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف یہ چاہتے ہیں کہ تم مومنین نے جس طرح دشمن کی اصل (یعنی ابلیس و جبت و طاغوت) پر لعنت کی ہے اسی طرح ان کی ساری شاخوں پر بھی لعنت کرو تاکہ تبرا کلی طور پر ہوجائے یعنی جڑ سے لے کر شاخوں تک پر لعنت کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار