

Loading content...
دوستو!… ایک طرف ہم کربلا میں دیکھتے ہیں کہ نصرت سارے عالمین کی مخلوق پر واجب تھی اس لئے لبیک سب نے کہا مگر دوسری طرف ہم دیکھتے ہیں تو پتہ چلتا ہے کہ جہاد کرنے والے افراد بہت کم تھے اس سے ثابت ہوا کہ وہاں جو انصار تھے ان کی دو قسمیں تھیں ایک وہ تھے جن پر جہاد بالسیف واجب تھا دوسرے وہ تھے جن پر نصرت تو واجب تھی مگر جہاد بالسیف واجب نہ تھا جیسا کہ روزِ عاشور ملکوت وجنات آئے اسی طرح خیام میں پردہ دارانِ توحید و رسالت صلوات اللہ علیہن موجود تھے ان کے حرم اطہر کی خاص کنیزیں سلام اللہ علیھن موجود تھیں اسی طرح خود امام زین العابدین علیہ الصلوات والسلام موجود تھے اور وہ اس وقت امامِ صامت تھے اور ان پر امامِ ناطق علیہ الصلوات والسلام کی نصرت کرنا واجب تھا مگر انہوں نے بھی جہاد میں تلوار نہیں اٹھائی کیونکہ ان پر نصرت واجب تھی مگر مسقوط الجہاد تھے یعنی ان پر جہاد ساقط تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار