

Loading content...
رجعت کے موضوع پر میں پہلے بھی بہت کچھ عرض کرچکا ہوں اور بتا چکا ہوں کہ کس طرح امیرکائنات مالک الموجودات علیہ الصلوات والسلام نے دورِ رجعت میں اپنی مخالف قوتوں سے انتقام لینا ہے اور اپنے ایک ایک صحابی کے بدلے میں ایک ایک ملعون کو ستر ستر ہزار مرتبہ زندہ کرکے تہہ تیغ فرمانا ہے اور ایک ایک کے بدلے میں ہزار ہزار افراد کو تہہ تیغ فرمانا ہے یعنی جس جس نے ان کی شہادت کی خوشی کی ہوگی یا ان کی شہادت پر افسوس نہ کیا ہوگا یا جنہیں اس ظلم کا افسوس نہ ہوا ہوگا یا جن لوگوں نے ان راضی رہنے والے لوگوں سے مقاطعہ نہ کیا ہوگا ان سب کو اسی جرم میں سزا دی جائے گی جیسا کہ قرآنِ کریم میں بیان ہوا ہے کہ اصحاب سبت سے تعلقات منقطع نہ کرنے والے لوگوں کو ان کے ساتھ شمار کرکے معذب فرمایا گیا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار