

Loading content...
دوستو!…یہ بھی یاد رکھنا چاہیے کہ ہر امامِ ظاہر و غائب کیلئے ظہور کامل کا ہونا واجب ہے اسی لئے سارے آئمہ ہدیٰ علیہم الصلوات والسلام کی رجعت ہونا ہے اور ان کے ساتھ ان کے زمانے کی باطل قوتوں کی بھی رجعت لازم ہے اور اس میں انہوں نے اپنے اپنے زمانے کی باطل قوتوں کے مقابلے میں اپنی اپنی امامت کے ظہور کاملہ کا مظاہرہ فرماناہے اسی لئے فرمایا گیا ہے کہ جو رجعت کا قائل نہیں وہ شیعہ ہی نہیں کیونکہ امامت کے ظہورِ کاملہ پر ایمان ہونا شیعیت کی مسلمہ حقیقت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار