

Loading content...
اسے اس طرح سمجھیں کہ امام ظاہر و غائب سے مراد ان کا ظاہری جسم انور ہوتا ہے کہ امام اپنے اپنے دور میں بھی ایک مقام پرموجود و ظاہر ہوتا ہے باقی مقامات سے غائب ہوتا ہے جبکہ اس کی ذات ہر مقام پر موجود ہوتی ہے اور امام غائب ہر جگہ سے غائب ہوتا ہے اور ہر جگہ موجود ہوتا ہے یا بعض کیلئے ظاہر ہوتا ہے اور بعض کیلئے غائب ہوتا ہے یا بعض جگہوں پر ظاہرہوتا ہے بعض جگہوں پر غائب ہوتا ہے مگر اس کی ذات ہمہ وقت ہرجگہ موجودہوتی ہے وہ جہاں اور جتنے مقامات پر اپنی ذات کو ظہور دینا چاہے دے سکتا ہے یہ تو موجودیت جسمیہ کے حوالے سے ہے مگر ایک ظہور و غیبت ان کے عہدے و منصب کے حوالے سے ہوتی ہے کیونکہ امامت ان کا منصب ہے اور امامت کے منصب کی دو حالتیں ہوتی ہیں امامت ظاہریہ … امامت باطنیہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار