

Loading content...
اس کی مثال ہم ایک تنہا شخص کی دے سکتے ہیں کہ جو روزی خود کماتا ہو اور خودکھانا پکاتا ہو اور گھر کے سارے کام خود کرتا ہو اور دوسرا شخص متاہل ہے اور وہ روزی کماتا ہے مگر کھانا پکانا گھر کے اندر کے کام اس کی بیوی کرتی ہے اس طرح اس پر کام کا بوجھ کم ہوجاتا ہے لیکن ایک دوسری طرح سے دیکھتے ہیں تو اس کے بوجھ میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے کیونکہ پہلے وہ ایک تھا اب دو کیلئے کمانا ہوگا دوافراد کیلئے روٹی کپڑے اور مکان کا انتظام کرنا ہوگا یعنی ٹیم ورک (Team work) سے جہاں بہت سی سہولتیں ملتی ہیں وہاں بہت سی ذمہ داریاں بھی ملتی ہیں …اسی طرح جب ٹیم ورک (Team work) ہوتا ہے تو قربانیوں کی قسمیں بھی بڑھ جاتی ہیں یعنی جانی، مالی، عزتی و ناموسی قربانیاں تک دینا پڑتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار