

Loading content...
دوستو!… بیماری کے خلاف جو جد وجہد کی جاتی ہے وہ اصلاح ہوتی ہے اور اسی طرح باطل کے حملوں کے خلاف جو ایکشن(Action) لیاجاتا ہے اور جہاد کیاجاتا ہے وہ بھی اصلاحی عمل ہوتا ہے اور اس کے خلاف جو ہو وہ فساد کہلاتا ہے …یہ جہاد دراصل علاج بالمثل ]ہومیوپیتھی[کی طرح ہوتا ہے… اس دور میں بہت سی عسکری تنظیمیں کام کر رہی ہیں اور بلاجواز مسلمان مسلمان کو قتل کر رہے یا جیسا کہ اسلام کے نام پر اور جہادِ اسلامی کا نام دے کر افغانستان میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام ہوا ہے غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق افغانستان میں 25 ہزار نقش بندیوں کو قتل کیا گیا 70 ہزار شیعوں کو قتل کیا گیا 10 ہزار کے قریب بریلویوں کو قتل کیا گیا اور سب کو غیر مسلم قرار دے کر جہاد کا نام دے کر مارا گیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار