

Loading content...
دوستو!… یہ بھی یاد رہے کہ ہر جہاد آئینی نہیں ہوتا یعنی اسے قانونی حیثیت حاصل نہیں ہوتی … ایسا نہیں ہے کہ جو جہاں کھڑا ہے وہاں سے تلوار لے کر جہاد شروع کردے اور ہندو، سکھ، عیسائیوں، یہودیوں کا قتل عام شروع کردے … یا یہ کہ اپنی طرف سے ایک جماعت بنالے اور اپنی جماعت کے نظریات کے منافی یا خلاف جو عقیدہ نظرآئے یا جو چیز نظرآئے اسے مٹاتا چلاجائے اور جس کا عقیدہ اس جماعت جیسا نہ ہو یا جو اس کا ہم خیال نہ ہو وہ اسے واجب القتل سمجھ کر شوٹ (Shoot) کرتا چلا جائے یا صلیب پر لٹکاتا چلاجائے یہ جہاد نہیں فساد فی الارض ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار