

Loading content...
دوستو!… باطل کے دو روپ ہوتے ہیں ظاہری اور باطنی اس لئے وہ اپنے جنگ میں گوریلاوار بھی کرتا ہے، کھلی جنگ بھی کرتا ہے، مگر وہ ایک بزدل دشمن کی طرح عموماً کھلی جنگ سے بچنے کی کوشش کرتا ہے اور وہ گوریلا جنگ کرتا ہے اوریہ بھی ایک حقیقت ہے کہ کسی بھی ملک کیلئے کھلے دشمن سے جنگ کرنا آسان ہوتا ہے اور اپنے ملک کے اندر تخریب کاری اور گوریلوں سے لڑنا زیادہ مشکل ہوتا ہے اس لئے باطنی جہاد کو جہاد اکبر فرمایا گیا ہے … اور یہ بھی آپ جانتے ہیں کہ کسی ملک میں قیام امن کیلئے جارحیت بھی کی جا سکتی ہے اور تخریب کار مارے بھی جا سکتے ہیں مگر یہ جارحیت بھی دراصل دفاعی ہی ہوتی ہے اسی طرح جہاد بالسیف بھی دفاعی ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار