

Loading content...
دوستو!… آپ واقعہ کربلا کو دیکھیں کہ جب کوفہ میں موومنٹ (Movement) ہوتی ہے تو کسی کو بیوی روک لیتی ہے، کسی کو مال روک لیتا ہے، کسی کو بیٹی کا خوف روک لیتا ہے، یعنی جہاد بالسیف سے پہلے شیطان ان رشتوں اور تعلقات کے جال میں انسان کو پھانسنا چاہتا ہے اور جب یہ سارے حربے ناکام ہوجاتے ہیں تو اس کے بعد باطل میدانِ جنگ میں اترتا ہے جیسا کہ آپ معرکۂ کربلا کو دیکھیں تو پہلے چھ ماہ کی جو جنگ ہے وہ جہادِ ابیض ہے اس میں بڑے بڑے تغیر آئے، نام نہاد شیعہ نصرت سے دست کش ہوتے چلے گئے، نام نہاد دشمن دوستوں کی فہرست میں شامل ہوتے چلے گئے، بہت سے اپنے غیر ہوگئے، کچھ غیر اپنوں میں شامل ہوگئے اور اس کے بعد صرف ایک دن جہادِ احمر ہوا ہے اس میں مجاہدین نے حق جہاد ادا کیا شہادت کی عظمتوں کو گلے سے لگا لیا پھر اس دن سے جہاد ِابیض شروع ہوگیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار