

Loading content...
دوستو!… یہ تو آپ جان ہی چکے ہیں کہ جہاد واجب ہے… یاد رہے کہ یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ جو چیز واجب ہوتی ہے وہ کبھی بھی ساقط نہیں ہوتی ہاں اس کی ہئیت و شکل بدل سکتی ہے جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ نماز واجب ہے تو سفر و خطر میں بیماری و معذوری میں اس کی ہئیت و کیفیت میں تبدیلی ضرور آجاتی ہے مگر یہ کلی طور پر ساقط نہیں ہوتی حتیٰ کہ اگر انسان فوت ہوجائے تو اس کے ورثا پر وراثت کی تقسیم اس وقت تک جائز نہیں ہے جب تک اس کی قضا نمازوں اور واجبات کی ادا ئیگی نہ ہوجائے اسی طرح روزہ ہے تو بعض حالتوں میں رکھنا جائز نہیں ہوتا مگر اس کا کفارہ واجب ہوتا ہے یعنی اس روزہ کے بدلے میں کچھ نہ کچھ کرنا ضروری ہوتا ہے اگر انسان زندگی میں نہ کرسکے تو اس کے واجب الادا روزے اور نمازیں اجرت پر ادا کروانا لازم ہوتا ہے یعنی کلی طور پر معافی نہیں ہوتی کیونکہ جو اللہ د واجب فرما دیتا ہے وہ واجب ہی رہتا ہے اور کبھی ساقط نہیں ہوتا اسی طرح جہاد کے بارے میںبھی فرمایا ہے کہتم پر جہاد واجب کیا گیا ہے حالانکہ وہ تمہیں ناگوار ہےاس فرمان سے ثابت ہے کہ یہ بھی واجب ہے اور یہ کسی بھی دور میں ساقط نہیں ہے ہاں یہ علیحدہ بات ہے کہ وقت و زمانے کی کیفیات کی مناسبت سے جہاد کی ہئیت و کیفیت و ساخت و انداز میں کوئی تبدیلی ہوجائے مگر جہاد کبھی بھی کسی بھی دور میں ساقط نہیں ہوسکتا …کیونکہ جہاد کی بہت سے قسمیں ہیں اس لئے جب ایک قسم کا جہاد ممکن نہیں ہوتا یا ساقط ہوتا ہے تو دوسری قسم کا جہاد واجب ہو جاتا ہے …اور جہاد سے انسان کبھی بھی مستثنیٰ نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ ہماری فروعات وضروریات دین کا حصہ ہے اور فروعات و ضروریات دین کے منکر کو کوئی عالم مسلمان نہیں مانتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار