

Loading content...
یہاں ایک وضاحت کرنا ضروری ہے کہ اللہ د نے یہ جو فرمایا ہے کہ یہ ابھی ہم نے معلوم نہیں کیا کہ کون جہاد کرنے والا ہے یا صابر و ثابت قدم ہے تو اس سے مراد علم ازلی نہیں ہے کیونکہ اللہ د تو ہر چیز کے بارے میں ازل سے جانتا ہے مگر جس جس آیت میں ایک طرح سے اس کے علم کی نفی نظر آتی ہے وہ علم ازلی و حقیقی کی نہیں ہوتی بلکہ وہ علم وقوعی کی نفی ہوتی ہے یعنی اللہ د یہ تو جانتا ہے کہ کون ثابت قدم رہے گا مگر اس کا وقوع و اظہار نہیں ہوا کیونکہ کسی چیز کے واقع ہونے کے بارے میں علم تین طرح کا ہوسکتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار