

Loading content...
کیا تم نے گمان کر لیا ہے کہ تم چھوڑ دیئے جاؤ گے حالانکہ ابھی اللہ تعالیٰ د نے ان لوگوں کو تو جانچاہی نہیں جنہوں نے تم میں سے جہاد کیا اور سوائے اللہ د کے، اور رسول کے، اور مومنوں کے کسی اور کو رازدار نہیں بنایا اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ تعالیٰ د اس سے پورا پورا خبردار ہے … یعنی قلبی لگاؤ، رازداریاں اور محبتیں بھی ایک آزمائش ہوتی ہیں اور ان کے درست کرنے کا عمل بھی جہاد و مجاہدہ ہوتا ہے اور اس امتحان میں سے گزرے بغیر کسی کو کوئی اعلیٰ منصب ملنا مشکل ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار