

Loading content...
میں یہ بات پہلے بھی کئی مرتبہ دہراچکا ہوں کہ یہ مقابلۂ خیر وشر نہ ہی اللہ د اور ابلیس کامقابلہ ہوتا ہے اور نہ ہی ولی العصر علیہ الصلوات والسلام اور ابلیس کا ہوتا ہے کیونکہ مقابلہ برابر کی قوتوں میں ہوتا ہے یعنی لائٹ ویٹ (Light Weight)سے لائٹ ویٹ (Light Weight) کا اور ہیوی ویٹ (Heavy Weight) سے ہیوی ویٹ (Heavy Weight) کا مقابلہ تو عدل ہوسکتا ہے لیکن لائٹ ویٹ (Light Weight) کا ہیوی ویٹ (Heavy Weight) سے مقابلہ ظلم ہوتا ہے اور یہ بھی ہم جانتے ہیں کہ ولی العصر علیہ الصلوات والسلام یا اللہ د کے سامنے ابلیس کا کوئی وزن ہے ہی نہیں اس لئے ولی العصر حجت زمانہ علیہ الصلوات والسلام یا اللہ د کا اس کے مقابلے میں آنا جہاں ابلیس کی تباہی ہے وہاں اللہ د اور اس کے انوار اولیہ علیہم الصلوات والسلام کی توہین بھی ہے اس لئے یہ مقابلہ دراصل اولیائے ابلیس مع ابلیس اور اولیائے اِلٰہی یعنی انصارِ ولی العصر علیہ الصلوات والسلام کے مابین ہوتا ہے … یہ علامہ مرحوم نے کہا ہے کہ چراغِ مصطفویؐ سے شرار بولہبی کا مقابلہ ہے ایسا نہیں ہے کیونکہ اگر سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنی قوت کاملہ کی ایک جھلک دکھادیتے تو یہ پوری کائنات مع لشکرانِ ابلیس و آل ابلیس نیست و نابود ہوجاتی یہ مقابلہ چراغِ ابوذری وسلیمانی سے شرار ِابولہبی و ابوجہلی کا تھا …ہاں جب ابوذری و سلمانی کمزور ہوتی ہے تو پھر کچھ نہ کچھ زخم مرکز کو بھی کھاناپڑتے ہیں چاہے وہ جناب حمزہ علیہ الصلوات والسلام کا زخم ہویا دندان مبارک کا زخم ہو… اسی طرح کربلامیں جبقوت ِنصرتکمزور ہوئی تو مرکزکو شہزادہ علی اکبر علیہ الصلوات والسلام اور کردگارِ وفاعلیہ الصلوات والسلام جیسے بڑے بڑے زخم کھانا پڑے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار