

Loading content...
یہ ایک حقیقت ہے کہ حکومتوں کے سامنے عوامی نظاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی جیسا کہ ذوالفقار علی بھٹو صاحب جیسے عوامی پاپولر نمائندے کو ایک فوجی ڈکٹیٹر پھانسی پر چڑھادیتا ہے تو عوام کچھ بھی نہیں کر سکتی حکومت اِلٰہیہ کے سامنے عوامی نمائندوں کی کیا وقعت ہوسکتی ہے مگر حکومت اِلٰہیہ نہ ہی مارشل لا لگاتی ہے اور نہ ہی ایمر جنسی نافذ کرتی ہے کیونکہ مارشل لا ہو یا ایمرجنسی یہ دونوں چیزیں حکومتوں کے ماتھے پر بدنما داغ ہوتی ہیں اس لئے حکومت اِلٰہیہ ہمارے معاملات میں اپنے تجبروتصرف ومدار کو ملوث نہیں کرتی اور ہم سے فرماتی ہے کہ یہ معاملہ آپ کا ہے آپ اسے خود نمٹائیں اس لئے حکومت اِلٰہیہ انسان ہی کونظامِ انتصار کو مضبوط کرنے کا حکم دیتی ہے کہ اگر تم نظامِ انتصار مضبوط کرلو تو تم پر اللہ د کی امن پرور حکومت کا قیام ہوجائے گا اور تمہیں ایک روحانی حکومت مل جائے گی اور اگر تم سارے ہی کرپشن پسندہوگئے تو تم پربدقماش لوگوں کی حکومت ہوجائے گی اس سے اللہ د کے نظام باطنی کو کیا فرق پڑنے والاہے اور تم میں سے جو کوئی نظامِ انتصار کو مضبوط کرنے کی جدو جہد کرتا ہے تواس کی جدو جہد گویا اپنے لئے ہے جیسا کہ ارشاد قدرت ہے … (العنکبوت آیہ 6)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار