

Loading content...
دوستو!… تم اس بات پر غور کرو گے تو دیکھو گے کہ جملہ منفی قوتوں کا عمل صرف عالم انسان و عالم جنات تک محدود ہے … ان شیطانی قوتوں کی ریشہ دوانیوں کا دائرہ لاکھوں کروڑوں انواع عالمین میں سے صرف دو انواع تک محدود ہے جو کہ جملہ انواع عالمین میں سے تناسب کے لحاظ سے سب سے کم تعداد کی حامل انواع ہیں یعنی عالم حیوانات کے مقابلے ہی میں دیکھ لیں تو انسان تو چھ ارب کے قریب ہیں جبکہ عالم حیوانات میں موجود اقسام حیوانات کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے اور حیوانات قسم کے افراد کی تعداد کا تو اندازہ ہی نہیں ہوسکتا جیسا کہ آپ دیکھ لیں کہ سمندر کی مچھلیوں کی ایک ایک قسم کی تعداد انسانوں سے لاکھوں گنا زیادہ ہے اور جراثیمی دنیا میں اگر انسان جھانک کر دیکھے تو ان کی تعداد معلوم کرنے کیلئے ہمارے پاس اعداد کی دنیا معدوم ہوجاتی ہے …جبکہ ان منفی اور مثبت قوتوں کی ظاہری جنگ صرف انسان تک محدود ہے اس لئے اس چھوٹی سی کمیونٹی (Community)]انسانیت[کے اندرونی معاملے میں حکومت اِلٰہیہ کی کلی طور پر مداخلت اس کے شایان شان ہی نہیں ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار