

Loading content...
ہمار ا یہ جو سلسلۂ نصرت ہے یہ عوامی سلسلہ ہے اور یہ جو خیر وشر کی جنگ ہے یہ بھی عوامی جنگ ہے یا یوں سمجھیں کہ اس جنگ کا مرکز انسانیت ہی ہے ورنہ ملکوت ہیں یا دیگر انواع ہیں تو وہ اس جنگ سے باہر ہیں …آپ دیکھیں کہ اس عالمِ موجود میں جتنی مخلوق ہے تناسب کے لحاظ سے اس کے سامنے عالمِ انسان کی حیثیت کیا ہے؟سمندر میں بوند کے برابر یا اس سے بھی کم ہے اور نظام تجبر و تصرف کا تعلق پورے عالم موجود سے ہے اور وہ بہت زیادہ مضبوط ہے جسے دنیا کی کوئی طاقت ہلا بھی نہیں سکتی لیکن یہ جو نظام ظاہر ہے اس کا تعلق صرف عالمِ انسان سے ہے اس لئے کہ پورے سمندر پر متصرف قوتوں کا ایک قطرے کے معاملہ میں مداخلت کرنا زیب نہیں دیتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار