

Loading content...
دوستو!… ہمیں چاہیے کہ ہم اپنے شہنشاہِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کیلئے کمربستہ ہوں اور ان کی نصرت بقدرِ ضرورت کریں اور اگر ہم یہ محسوس کریں کہ ان کی ضرورت ہماری وسعت سے زیادہ ہے کہ ان کو جس قدر نصرت کی ضرورت ہے ہم اتنی استطاعت نہیں رکھتے تو ہمیں اپنی استطاعت تک محدود نہیں ہونا چاہیے بلکہ اپنی استطاعت کو بڑھانا چاہیے کیونکہ اس پاک ذات کو ہماری نصرت بقدرِ وسعت درکار نہیں ہے بلکہ انہیں تو صرف اور صرف نصرت بقدرِ ضرورت چاہیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار