

Loading content...
دوستو!… اب یہ بات ہمارے لئے بھی ایک لمحہ فکریہ ہے کہ ہمیں بھی معلوم ہے کہ ہمارے شہنشاہ زمانہعجل اللہ فرجہ الشریف پردۂ غیبت میں ہمیشہ سوگوار رہتے ہیں، اپنے اجداد طاہرین علیہم الصلوات والسلام کے غم میں آنسوبہاتے ہیں، ایک ایک مزار پر جاتے ہیں اور وہاں جاکر دلاسے دیتے ہیں اور ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کی غیبت کی وجہ بھی قلت ناصرین ہے اور ان کے ظہور و خروج میں تاخیر کی وجہ بھی قلت انصار ہے اور ہم پھر بھی نصرت کیلئے مہیا نہیں ہیں اور ہم دنیا کے کاموں میں اس طرح پھنسے ہوئے ہیں کہ دعائے تعجیل فرج کرنے تک کا ہمیں وقت نہیں ملتا اور ہمارا ہر کام ضروری کام ہے سوائے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کے اور جو لوگ دعائے تعجیل کرتے بھی ہیں تو وہ بھی (Part Time Job) پارٹ ٹائم جاب کے طور پر کہ جب سارے کاموں سے فرصت مل گئی تو مولاکریم عجل اللہ فرجہ الشریف کو یاد کرلیا ان کیلئے دعا کرلی ورنہ اپنے کاموں کو اوّلیت دے کر اپنی دنیا سنوارنے میں مصروف رہے جبکہ ہمارا فریضہ یہ تھا کہ ہم بقدرِ وسعت نصرت کی بجائے بقدرِ ضرورت نصرت کرتے اور اپنی ساری توانائیاں میدان نصرت میں جھونک دیتے مگر ہم سے تو نصرت بقدرِ وسعت بھی نہیں ہوئی یا تو ہم نصرت کرنے کی طرف مائل ہی نہیں ہیں یا پھر اپنی وسعت سے بھی ہزاردرجے نیچے اتر کر نصرت کر رہے ہیں جو نہ ہونے کے برابر ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار