

Loading content...
کوفہ میں امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کو ضرب لگی اور عبدالرحمن ابن ملجم ملعون فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا … اس کی گرفتاری کا واقعہ یہ ہے کہ جب وہ ملعون مسجد کوفہ سے فرار ہواتو آسمان سے قَد قُتِلَ اَمِیرَالمُؤمِنِین علیہ الصلوات والسلام کی آواز گونجی اس وقت جناب حذیفہ یمانی اپنے گھر سے باہر نکلے … انہوں نے دیکھا کہ یہ ملعون مسجد سے الٹی سمت میں جا رہا ہے … اسے روک کر فرمایا کہ تو کہاں جا رہا ہے؟ اس نے کہا میں ایک ضروری کام کیلئے جا رہا ہوں … آپ نے فرمایا کیا تو نے بھی یہ آواز سنی کہ امیرکائنات علیہ الصلوات والسلام کو شہید کردیا گیا ہے؟… اس نے کہا ہاں میں نے سنی ہے … انہوں نے فرمایا پھر آؤ ہم جاکر پتہ کریں کہ اصل معاملہ کیا ہے؟… اس ملعون نے کہا مجھے ایک ضروری کام ہے مجھے جلدی جانا ہے … یہ سن کرجناب حذیفہ یمانی نے فوراً تلوار نکال کر اس کی گردن پر رکھ دی اور فرمایا او ملعونِ ازل جب زمانے کے امام کے بارے میں کوئی ایسی خبر پہنچ جائے تو اس کے بعد بھی کیا کوئی کام ضروری رہ جاتا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار