

Loading content...
دوستو!…نصرت کا ایک مقام اس سے بھی آگے ہے اور وہ یہ ہے کہ بعض اوقات پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کو نصرت کی ضرورت ہوتی ہے مگر وہ نہ ہی نصرت طلب کرتے ہیں بلکہ نصرت میں آنے والے کو ترک نصرت کا حکم بھی فرمادیتے ہیں تو یہاں ان کے ظاہری حکم کی بجائے ان کی زبان حال کا جو حکم ہوتا ہے وہی حقیقی حکم ہوتا ہے جیسا کہ کربلا میں شب عاشور سب اصحاب کو جانے کا حکم فرمایا گیا جن لوگوں نے ظاہری حکم کی تعمیل کی وہ ہلاک ہوگئے اور جنہوں نے زبان حال کے حکم کی تعمیل کی اور زبان قال کے حکم کی بظاہرنافرمانی کی وہ سعادت عظمیٰ اور فوزِ عظیم کو حاصل کرگئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار