

Loading content...
دوستو!… ابن حرجعفی نے آپ کی نصرت بقدر وسعت کرنے کی کوشش کی تھی اس لئے اسے گمراہوں میں شمار فرمایا اور اس کی نصرت بقدر وسعت قبول بھی نہیں فرمائی کیونکہ جب زمانے کے امام علیہ الصلوات والسلام نصرت کیلئے بلائیں تو وہاں نصرت بقدر ضرورت واجب ہوجاتی ہے اور اس میں ذرابرابر کمی کرنے والا ملعون ہوجاتا ہے اس لئے ابن حر جعفی سے شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ ہم نے اپنے جد اطہر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے سنا تھا کہ انہوں نے فرمایا… ٭ من سمع داعیة اھل بیتی ولم ینصرھم علی حقھم لاکبہ اللہ علی وجھہ فی النار
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار