

Loading content...
دوستو!… بات تعلق کی ہوتی ہے، تعلق جتنا کمزور ہوگا نصرت کا عمل کمزور ہوگا اور تعلق جتنا مضبوط ہوگا نصرت کا عمل اتنا شدید اور طاقتور ہوگا… ایک آدمی سے آپ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ آدمی آکر آپ سے نصرت یا مدد طلب کرتا ہے تو آپ اپنی جیب میں سے نوٹ نکالیں گے اور سینکڑوں نوٹوں میں سے ایک نوٹ اس کے ہاتھ میں تھمادیں گے …باقی واپس جیب میں ڈال لیں گے اس سے ثابت ہوا کہ آپ نے اس سائل کی نصرت رفع تہمت کیلئے فرمائی ہے کہ کہیں وہ کنجوس یا بخیل نہ کہتا پھرے یا کوئی الٹی سیدھی باتیں نہ کرتا پھرے ورنہ آپ اسے ایک چو ّنی بھی نہ دیتے اس لئے ہم جب ناصرین کے رویے دیکھتے ہیں تو وہ چار قسم کے ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار