

Loading content...
اس کی ایک اور مثال بھی عرض کردوں وہ یہ ہے کہ ایک آدمی کابے گناہ والد قتل کے الزام میں گرفتار ہوجاتا ہے اور وہ آپ سے مدد و نصرت کی اپیل کرتا ہے … آپ اس کی مدد کیلئے کچھ پیسے بھی دیتے ہیں اور سفارش کیلئے بھی کسی افسر کے پاس چلے جاتے ہیں تو یہ نصرت بقدر وسعت ہے … دوسری طرف آپ کا اپنا بیٹا (اللہ نہ کرے) ایسے کیس میں پھنس جاتا ہے تو آپ یہ نہیں دیکھتے کہ آپ کے پاس کیا موجود ہے بلکہ آپ یہ دیکھتے ہیں کہ پولیس والوں کی کیا ڈیمانڈ (Demand) ہے وکیل کی کیا ڈیمانڈ (Demand) ہے عدالتوں میں ججوں کی کیا ڈیمانڈ (Demand) ہے آپ اس کو سامنے رکھ کر اپنے وسائل کو بروکار لاتے ہیں وہاں اگر گھر بیچنے پر نوبت آجائے زمین جائداد نیلام کرنا پڑے یا احباب یا بنک سے قرضہ لینا پڑے یا بھیک تک مانگنا پڑے آپ ان ڈیمانڈز (Demands) کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے اور یہ نصرت جو آپ اپنے بیٹے کی کر رہے ہیں یہ بقدر وسعت نہیں ہے بلکہ یہ نصرت بقدر ضرورت کررہے ہیں اور اپنے سارے وسائل کو اس میں جھونک کر نصرت کی ساری ڈیمانڈز (Demands) کو پورا کرنے میں مصروف ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار