

Loading content...
ہم سے کوئی شخص آکر سوال کرتا ہے کہ آپ میری نصرت کریں میں غریب آدمی ہوں نہ میرا گھر ہے، نہ وسائل روزگار ہیں، نہ کھانے کو کچھ ہے تو اس صورت میں آپ اس کی دو طرح سے نصرت کرسکتے ہیں پہلی صورت تو یہ ہے کہ آپ اپنی جیب میں ہاتھ ڈالتے ہیں جوکچھ آپ کی جیب میں ہوتا ہے وہ اسے دے دیتے ہیں یعنی اپنی استطاعت کے مطابق اسے دے دیتے ہیں تو یہ نصرت بقدر وسعت ہے جبکہ اس آدمی کی ضرورت آپ کی نصرت سے زیادہ ہے یعنی اسے مکان بھی ضرورت ہے، آٹا دال بھی ضرورت ہے، وسائل روزگار بھی ضرورت ہیں مگر آپ نے دوتین ہزار روپے دے کر اسے چلتا کردیا ہے …اگر ایساآدمی کسی دوسرے آدمی کے پاس جاتا ہے اور وہ اسے مکان بھی دے دیتا ہے سامان ضرورت بھی دے دیتا ہے اور اسے آٹے دال کا انتظام بھی کرکے دے دیتا ہے اور اسے روزگار بھی فراہم کردیتا ہے تو اس نے جو نصرت کی ہے یہ نصرت بقدر ضرورت ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار