

Loading content...
دوستو!… میں نے یہ بات متعدد مرتبہ دہرائی ہے کہ آنے والے دور میں دین میں جارحیت نہیں ہوگی بلکہ ایک ایسا نظام آئے گا کہ جب دین بھی پروڈکٹ (Product) کی طرح ہوگا جیسا کہ ہم دیکھتے ہیں کہ ایک کمپنی اپنی چیزبناکر مارکیٹ میں رکھ دیتی ہے اور اس کی ایڈور ٹائز منٹ (Advertisement) کرتی ہے لیکن کسی دوسری کمپنی کو بزور اسلحہ بند نہیں کرواتی بلکہ اپنی کوالٹی(Quality) کی بنیاد پر دوسری کمپنی کی پروڈکٹ (Product) سے مقابلہ کرتی ہے اور کوالٹی (Quality) ہی کی فتح ہوتی ہے اسی طرح آنے والے دور میں دین بھی اپنی کوالٹی (Quality) کی بنیاد پر پھیلے گااور دین کی کوالٹی (Quality) کی فتح ہوگی اور دین حق بھی اپنی کوالٹی (Quality) کی بنیاد پر فاتح عالم ہوگا نہ کہ تلوار و کشت و خون کی بنیاد پر … کیونکہ یہ حقیقت ہے کہ دشمنی کو ختم کرنے کے دو طریقے ہوتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار