

Loading content...
آج برادران اہل سنت کی طرف سے آواز آرہی ہے کہ شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی حکومت خلافت علی منھاج النبوت ہوگی اور اس موضوع پر جناب ڈاکٹر اسرار احمد صاحب بہت اچھی تقاریر فرما رہے ہیں اور وقت کا ایک اہم تقاضا پورا کر رہے ہیں لیکن ہمارے مکتبہ فکر کو یہ دیکھنا چاہیے کہ وہ خلافت علی منھاج النبوت کا مشن لے کر نہیں کھڑے ہوئے بلکہ خلافت علی منھاج الربوبیت کا مشن لے کر کھڑے ہیں کیونکہ شہنشاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ظاہری دورِ اقتدار کفار و منافقین سے اٹا ہوتھا اور شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے دور میں دین حق کو پوری انسانیت پر غلبہ حاصل ہونا ہے اور اس دور میں صرف ایک ہی دین ہوگا اور اللہ د کا پسندیدہ دین ہوگا اس کے علاوہ کوئی دین باقی نہیں رہے گا اور یہ دین تلوار کے زور پر نہیں پھیلے گا بلکہ اپنی افادیت اور اچھائی کی وجہ سے پھیلے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار