

Loading content...
ایک آدمی کسی سے اپنے گھر کی صفائی (جھاڑ پونچھ) میں مدد کرنے کو کہتا ہے تو اس کیلئے زیادہ افراد کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن جب کوئی فرد پورے ملک کی صفائی اور جھاڑ پونچھ میں مدد کرنے کی درخواست کرتا ہے تو یہ کام دو چار آدمیوں کے بس کا روگ نہیں ہوتا بلکہ اس میں بہت زیادہ افراد ضرورت ہوں گے اور ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا پروگرام عالمی اصلاح ہے اب آپ سوچیں کہ انہیں نصرت کیلئے کتنے افراد کی ضرورت ہوگی؟…اس وقت پوری دنیا میں شیعوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد 20 کروڑ کے قریب ہوگی جبکہ پوری انسانیت کی تعداد چھ ارب سے بھی زیادہ ہے یعنی شیعہ قوم کل انسانیت کا تقریباً تین فیصد کے قریب بنتی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار