

Loading content...
دوستو!…نصرتِ لسان و قلم کا دائرہ بہت وسیع ہے یعنی انسان زبان کے ذریعے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی نصرت کر سکتا ہے اور بزبان قلم بھی نصرت کرسکتا ہے یعنی تقریرو خطابت کا میدان ہے جس میں منبر پر اجتماعات سے خطاب میں شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کا تعارف کروانا ہے، ان کے حقوق کو بیان کرنا ہے، ان کے فضائل و مصائب بیان کرنا ہیں، ان کی محبت پیدا کرنا ہے، ان کی نصرت کی تشویق کرنا ہے، نصرت کی ترغیب دینا ہے، لوگوں میں شعورِ نصرت بیدار کرنا ہے، اہمیت نصرت بیان کرنا ہے اور خروج کیلئے ذہنی و عملی وفکری طور پر احباب کو تیار کرنا ہے یہ سب نصرت ہی شمار ہوتا ہے، آج نصرتِ زبان کا میدان نجی محفلوں سے لے کر سیٹلائیٹ چینلز (Satellite Channels) تک پھیل چکا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار